انتخابی امیدواروں کی کامیابی پر سٹّہ

یلاریڈی ۔ 8 ۔ مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ان دنوں منعقد ہوئے عام انتخابات میں یلاریڈی حلقہ اسمبلی سے امیدواروں کی کامیابی پر حلقہ میں شرطیں زور میں لگائی جارہی ہیں ۔ منڈل لنگم پیٹ سے تعلق رکھنے والے مختلف قائدین کانگریسی امیدوار سریندر ، ٹی آر ایس امیدوار رویندر ریڈی اور بی جے پی امیدوار لکشما ریڈی پر شرطیں لگارہے ہیں ۔ تو ظہیرآباد پارلیمانی حلقہ سے مقابلہ کررہے تلگودیشم امیدوار مدن موہن ریڈی ، ٹی آر ایس کے بی بی پاٹل پر بھی زوروں پر شرط لگائی جارہی ہے ۔ خاص کر یلاریڈی حلقہ اسمبلی کے کانگریسی امیدوار سریندر ، ٹی آر ایس امیدوار رویندر ریڈی کی جیت کو لیکر ہزاروں میں شرط لگ رہی ہے ۔ امیدواروں کو چاہنے والے پانچ ہزار سے 25 ہزار روپئے تک شرط لگانے کی اطلاعات ہیں ۔ ان عام انتخابات میں کراس رائے دہی کی وجہ سے کانگریس کی جیت یقینی بتاتے ہوئے کانگریس قائدین ہیں تو دوسری طرف ٹی آر ایس تلنگانہ صوبہ تشکیل پانے پر انہیں عوام کی زیادہ حمایت حاصل ہونے کی بات کررہی ہے ۔