جمعرات , دسمبر 12 2024

انتخابات کے دوران پولیس کا معقول بندوبست

جگتیال میں ضلع کلکٹر ڈاکٹر اے شرت کا خطاب

جگتیال 18 ؍ جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جگتیال ضلع دھرم پوری اسمبلی حلقہ میں پہلے مرحلہ کے تحت 21جنوری کو منعقدہ گرام پنچایت انتخابات کے سلسلہ میں ریاستی الیکشن کمیشنر ڈی ناگی ریڈی اور جگتیال ضلع کلکٹر ڈاکٹر اے شرت نے دھرم پوری حلقہ کے دورہ کرتے ہوئے ایم پی ڈی او آفس میں محفوظ کئے گئے ،انتخابی سامان کا معائنہ کیا، انہوں نے انتخابی مراکز پر تقسیم کئے جانے والے سامان کی تفصیلات کے متعلق معلومات حاصل کئے ،ضلع کلکٹر نے انتخابی عملہ PO پولینگ آفسرس کو ہدایت دی اس موقع پر ضلع کلکٹر نے میڈیا سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پہلے مرحلے کے تحت 21 جنوری 2019 کو 6 منڈلس میں 131 گرام پنچایتوں کے انتخابات عمل میں لائے جارہے ہیں، جس میں 1146وارڈس ہیں، گرام پنچایت اور وارڈ ممبر کے انتخابات کے دن ان موضوعات میں عام تعطیل کا بھی ا علان کیا گیا ہے، انتخابات میں تمام مراکز پر پولیس کا معقول بندوبست رکھنے کے علاوہ انتخابی فہرست کی تیاری پولنگ میٹریلس کو محفوظ رکھنے کے متعلقہ منڈلوں کے MPDO’s کو ہدایت دی، پولنگ میٹریلس کو منڈلس کے آفسروں کے پاس روانہ کیا گیا۔ انہوںنے کہا کہ انتخابی فرائض کی انجام دہی کیلئے متعین کئے گئے عملہ کو مکمل طریقہ سے تربیت دی گئی ہے۔ تاکہ کسی قسم کی بد نظمی او ر کسی قسم کی مشکل نہ ہو، انہوں نے کہا کہ 18سال سے زائد عمر والے افراد اپنے حق رائے دہی سے استفادہ کریں،گذشتہ اسمبلی انتخابات کی طرح اس انتخابات کو بھی پر امن طریقہ سے عمل میں لایا جائے، اور کہا کہ انتخابی مراکز میں ویب کیاسٹنگ اور سی سی کیمروں کو نصب کئے گئے ہیں ،حساس مراکز رائے دہی میں پر امن انتخابات کیلئے سخت سیکوریٹی ٍانتظامات کروائے جارہے ہیں ،اس موقع پر ریاستی الیکشن کمشنر بی ناگی ریڈی کے علاوہ دیگر عہدیداران موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT