کریم نگر۔/20مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آنے والے عام انتخابات میں پارلیمنٹ و اسمبلی حلقہ جات کیلئے مقابلہ کرنے والے تمام امیدوار کسی بھی بینک میں نیا کھاتا شروع کریں۔ ضلع کلکٹر ایم ویرا برہمیا نے منگل کی شام کلکٹریٹ میٹنگ ہال میں تمام بینک عہدیداران کے ساتھ عام انتخابات میں امیدواروں کے اخراجات کی تفصیلات پر جائزہ اجلاس منعقد کیا۔ انہوں نے کہا کہ عام انتخابات میں مقابلہ کرنے والے امیدوار بینک کو آتے ہی فوری ان کا نیا کھاتہ کھول کر پاس بک حوالے کرنے کلکٹر نے بینکرس کو ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ امیدواروں کے کھاتے کھولنے کیلئے کسی بھی قسم کی تساہلی نہ کی جائے بلکہ خصوصی کاؤنٹر قائم کرنے اور امیدواروں کیلئے بغیر کسی ڈپازٹ کے کھاتہ کھولنے کی ہدایت کی۔ امیدوار پرچہ نامزدگی داخل کے دن ہی نئے بینک کھاتہ کا نمبر فراہم کرنے پاس بک کی زیراکس دینے کی ہدایت کی۔اس اجلاس میں جوائنٹ کلکٹر سرفراز احمد، ضلع ریونیو عہدیدار ٹی ویرا برہمیا، ایل ڈی ایم چودھری، کرشنا مورتی، کروناکر ریڈی، آندھرا بینک ڈپٹی جنرل منیجر للیتا، اروند، ایس بی ایچ چیف منیجر ملیکارجن راؤ اور دیگر بینک عہدیداران و دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔