انتخابات کے بعد پہلی بار پٹرول -ڈیزل سستا

نئی دہلی،30مئی(سیاست ڈاٹ کام)دہلی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں جمعرات کو چھ -چھ پیسے کم ہوئے ۔گزشتہ 19مئی کو عام انتخابات کے لئے ووٹنگ ختم ہونے کے بعد دونوں ایندھنوں کی قیمتوں میں یہ بار کمی واقع ہوئی ہے ۔ملک کی سب سے بڑی تیل مارکٹنگ کمپنی ‘انڈین آئل کارپوریشن ’ سے موصول اطلاع کے مطابق،قومی دارالحکومت میں آج پٹرول چھ پیسے سستا ہوکر 71.80روپے فی لیٹر فروخت ہوا۔ڈیزل بھی اتنی ہی کمی کے بعد 66.63روپے فی لیٹر پرآ گیا۔کولکاتہ ،ممبئی اور چنئی میں بھی پٹرول چھ-چھ پیسے سستا ہوکر تقریباً 73.86روپے ،77.41روپے اور 74.53روپے فی لیٹر فروخت ہوا۔ڈیزل کولکاتہ اور چنئی میں چھ چھ پیسے کی کمی کے ساتھ تقریباً 68.39روپے اور 69.82روپے فی لیٹر رہ گیا۔چنئی میں اس کی قیمت سات پیسے گھٹ کر 70.43روپے فی لیٹر پر آگئی ۔تیل مارکیٹنگ کمپنیاں روزانہ ہی پٹرول ڈیزل کی قیمتوں کا جائزہ لیتی ہیں اور روزانہ صبح چھ بجے سے نئی شرح نافذ ہوتی ہیں۔قیمتیں طے کرتے وقت بین الاقوامی بازار میں پٹرول ڈیزل کی قیمت اور ڈالر کے لئے مقابلے میں روپے کی زر مبادلہ کی شرح کو توجہ میں رکھا جاتا ہے ۔