انتخابات کے باعث گیاس قیمتوں پر نظرثانی موخر

نئی دہلی۔ 25 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) حکومت نے آئندہ ماہ مہاراشٹرا اور ہریانہ میں اسمبلی انتخابات کے پیش نظر تیسری مرتبہ پکوان گیاس کی قیمتوں میں اضافہ کے فیصلے کو موخر کردیا ہے۔ وزیر تیل دھرمیندر پردھان نے یہ بات بتائی۔ انہوں نے کہا کہ کل کابینی کمیٹی برائے معاشی اُمور نے مزید 45 دن کے لئے یعنی 15 نومبر تک پکوان گیاس کی قیمتوں پر نظرثانی کے فیصلے کو موخر کردیا ہے۔ یہ انتخابات کے باعث کیا گیا ہے، تاہم انہوں نے یہ نہیں کہا کہ آیا یہ فیصلہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے باعث تو نہیں ہے۔ مختلف وجوہات کی بناء پر سی این جی کی قیمت میں فی کیلوگرام 2.81 اور 5 کا اقل ترین اضافہ ہوگا۔