انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کے مطابق اقدامات

بلدی اور زیڈ پی ٹی سی انتخابات کی تیاری پر جائزہ، ریاستی الیکشن کمشنر کی ویڈیو کانفرنس
کریم نگر۔/16مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) میونسپل ، زیڈ پی ٹی سی ، ایم پی ٹی سی انتخابات پر ہفتہ کی شام ریاستی الیکشن کمیشن رما کانت ریڈی، پنچایت راج سکریٹری جواہر ریڈی، پنچایت راج کمشنر ورا پرساد، میونسپل ایڈمنسٹریشن کمشنر ارجن ریڈی، آئی جی لاء اینڈ آرڈر ہریش گپتا کے ہمراہ حیدرآباد سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ اضلاع کے کلکٹرس و ایس پیز کے ساتھ جائزہ اجلاس منعقد کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ای وی ایمس کی تنقیح اور اس کے پاور پلگس ، پولنگ کے عملے کا تعین، انتخابی اشیاء، پولنگ اسٹیشنوں کا قیام، بیالٹ باکسس، اسٹرانگ رومس،ریسپشنس کاؤنٹرس کا قیام، بندوبست ویڈیو گرافی، ویب کاسٹنگ و دیگر تیاریوں پر الیکشن کمیشن کے احکامات کے مطابق اقدامات کریں۔ الیکشن کمیشن ریاست کو 44انتخابی مبصرین کا تعین کیا جس میں ضلع کو دو کے حساب سے الاٹ کیا جائے گا۔ ضلع الیکشن عہدیدار و انتخابی مبصرین کے درمیان رابطہ ہو، 50 کمپنیاں سنٹرل ریزرو فورس اب تک ریاست کو پہنچ چکی ہیں۔ مزید 130کمپنیاں جلد ہی پہنچ جائیں گی۔ انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کسی کو بھی چھوٹ نہیں ہوگی ہر ایک کیلئے ضروری ہے کہ وہ لازمی طور پر عمل آوری کریں۔ عام، زیڈ پی ٹی سی، ایم پی ٹی سی، میونسپلٹی وغیرہ جیسے انتخابات بہت کم عرصہ میں انعقاد کرنے کی وجہ سے زیادہ دباؤ کا سامنا کررہے سرکاری انتظامیہ اپنے فرائض بہتر طور پر اچھے انداز میں انجام دے کر انتخابات کو پُرامن طور پر انجام دیں۔

ویڈیو کانفرنس میں شریک ضلع کلکٹر ایم ویرا برہمیا نے کہا کہ میونسپل کے انتخابات کے ضمن میں ضلع میں دو کارپوریشن ، 9 میونسپلٹیز کے انتخابات ہوں گے۔ اس کے لئے 725 پولنگ مراکز قائم کئے گئے ہیں۔ 710666 ووٹرس موجود ہیں ، ضلع کو 890 ای وی ایمس (EVMs)پہنچائے گئے ہیں۔ پہلے مرحلہ کی انجام دہی مکمل ہوئی۔ 3956 انتخابی عملے کو انتخابی فرائض کی انجام دہی کیلئے تیار رکھا گیا۔ اس ماہ کی 24تاریخ کو پہلا مرحلہ، 27 تاریخ کو دوسرے مرحلہ کی تربیت دی جائے گی۔ ووٹر سلپ کی چھپوائی مکمل کرلی گئی ہے۔ میونسپل انتخابات کے انعقاد کے لئے مکمل طور پر تیار ی کرلی گئی ہے۔ زیڈ پی ٹی سی، ایم پی ٹی سی انتخابات کے ضمن میں 57 زیڈ پی ٹی سی، 817 ایم پی ٹی سی کے لئے انتخابات ہوں گے۔20,30000 ووٹرس ہیں۔ اس ماہ کی 12تاریخ کو فوٹو الیکٹورل جاری کیا گیا۔ 1422 علاقوں میں 2619 پولنگ اسٹیشنس قائم کئے گئے ہیں اس کے لئے درکار عملے کو بھی تیار کیا گیا ہے۔900 بڑے 1000 چھوٹے بیالٹ باکسیس دستیاب ہیں اور ضرورت کے مطابق مزید دستیاب رہیں گے۔

اسٹرانگ رومس، ریسپشنس، ڈسٹریبیوشن سنٹر بھی تیار کئے گئے ہیں۔ضلع میں جملہ کافی حساس،287 حساس پولنگ مراکز کی نشاندہی کی گئی ہے۔ 37مراکز میں ویب کاسٹنگ، 143 مراکز میں ویڈیو گرافی، 213 مراکز میں مائیکرو مبصرین کی انتخابی ضابطہ اخلاق کی عمل آوری کیلئے 324 ٹیمیں قائم کی گئی ہیں۔ انتخابات کے پرامن اور بہتر طور پر انعقاد کیلئے تمام اقدامات کئے گئے ہیں۔ ضلع کلکٹر نے بتایا کہ ویڈیو کانفرنس میں جوائنٹ کلکٹر سرفراز احمد، ضلع ایس پی وی شیوا کمار، ڈی آر ڈی اے پی ڈی وجئے گوپال، ضلع پریشد سی ای او سدانندم، عہدیدران و دیگر نے شرکت کی۔ریاستی انتخابی مبصر کی حیثیت سے سی پارتھا سارتھی کو ضلع میں ہورہے مجالس مقامی ، میونسپل، ایم پی ٹی سی، زیڈ پی ٹی سی مقرر کیا گیا ہے۔ انسداد آفات سماوی کمشنر سی پارتھا سارتھی بھی مقامی اداروں کے چناؤ کی نگرانی کریں گے۔