انتخابات میں کئے گئے تمام وعدوں کی تکمیل کا تیقن

آرمور۔6فبروری( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تین کروڑ روپئے کی لاگت سے تعمیر ہونے والا سوشل ویلفیر ہاسٹل کا سنگ بنیاد تفصیلات کے بموجب ریاستی وزیر ایٹالہ راجندر نظام آباد کے علاوہ ماکلور منڈل میں مختلف ترقیاتی پروگرامات کا سنگ بنیاد تقریب میں شرکت کرتے ہوئے ٹھیک 8بجے شب آرمور پہنچے اور یہاں رکن اسمبلی آرمور جیون ریڈی کے ہمراہ سدولاگٹا کا دورہ کیا اور یہاں پر تعمیر کئے جانے والے منادر ‘ چلڈرن پارک کے مقامات کا مشاہدہ کیا ۔ اس کے لئے رقمی منظوری کیلئے وزیر اعلیٰ سے نمائندگی کرنے کا تیقن دیا ۔ اس کے فوری بعد وہ آرمور منڈل کے شہر پرکٹ پہنچے اور یہاں پر 3کروڑ روپئے کی لاگت سے تیار کیا جانے والا سوشیل ویلفیر ہاسٹل کا سنگ بیاد رکھا ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ تلنگانہ ریاستی حکومت میں عوام بالخصوص تمام کمیونٹی کے افراد کی ترقی کیلئے ترقیاتی کام انجام دیئے جائیں گے۔ آئندہ آنے والے بجٹ میں بھی ہر طبقات کے ساتھ انصاف کیا جائے گا ۔ تلنگانہ ریاستی حکومت انتخابات میں کئے گئے وعدوں کی تکمیل کی پابند ہیں اور ہر وعدوں کو عملی جامہ پہنایا جائے گا ۔ ریاستی وزیر فینانس کی پرکٹ آمد کے موقع پر پرکٹ گرام پنچایت سرپنچ وجیا لکشمی نارائنا کی جانب سے بہترین استقبال کیا گیا ‘ ان کی شالپوشی و گلپوشی انجام دی گئی ۔ اسموقعپر رکن اسمبلی آرمور نے بھی مخاطب کیا ۔ اس موقع پر مقامی سرپنچ کے علاوہ منڈل پریشد صدر نرسیا ‘ نائب صدر باچنا ‘ ضلع پریشد ممبر ساندنا کے علاوہ آر ڈی او نظام آباد تحصیلدار آرمور ‘ ایم پی ڈی او آرمور و دیگر عہدیدار موجود تھے ۔ اس کے علاوہ مائناریٹی قائدین محمد اکبر علی ‘ محمد امتیاز علی ‘ ملک بابا ‘ محمد عظیم ‘ محمد ساجد ‘ عبدالعنیم و دیگر موجود تھے ۔