انتخابات میں ٹی آر ایس کی کامیابی یقینی، عوام ترقیاتی کاموں سے متاثر

جگتیال میں ٹی آر ایس امیدوار ایم سنجے کمار کی پریس کانفرنس

جگتیال 9؍اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جگتیال ٹی آر ایس امیدوار ڈاکٹر ایم سنجے کمار اور روپ سنگھ ریاستی لیبر یونین صدر نے پارٹی آفس میں پریس کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے تلگودیشم، کانگریس اور دیگر پارٹیوں میں اتحاد کو سخت تنقید کانشانہ بنایا ،انہوں نے کہا کہ آنے والے انتخابات میں ٹی آر ایس کی کامیابی یقینی ہے اور عوام اس ناپاک اتحاد کو سبق سیکھائے گی، انہوں نے کہا کہ حلقہ جگتیال سے ان کی کامیابی یقینی ہے۔ انہوں نے دولاکھ ووٹرس میں 1.40لاکھ ووٹوں کی اکثریت سے کامیابی کا دعوی کیا،انہوں نے کہا کہ میں سیاست میں وقت گذاری کیلئے نہیں آیا ہوں بلکہ عوامی خدمت ہی میرا مقصد ہے گذشتہ انتخابات میں ناکامی کے باوجود چار سال سے عوام کے درمیان رہتے ہوئے کئی عوامی مسائل کی یکسوئی کیلئے اقدامات کیا ہوں۔ عظیم اتحاد ترقیاتی کاموں کے بجائے کے سی آر کو بے دخل کرنے کے ناپاک ارادے سے قائم کیا گیا ہے جس کو عوام غور کررہی ہے۔ آنے والے انتخابات میں ٹی آر ایس 119نششتوں پر شاندار کامیابی حاصل کریگی۔ عظیم اتحاد سے ٹی آر ایس کو کسی قسم کا نقصان نہیں ہوگا، آج عوام ٹی آر ایس کے ترقیاتی کاموں سے متاثر ہوکر ٹی آر ایس میں کئی لوگ شامل ہورہے ہیں،حلقہ جگتیال میں تلگو دیشم کا نام و نشان نہیں ہے،حلقہ جگتیال کی عوام جگتیال کی ترقی کس سے ممکن ہے سب کچھ جانتی ہے،انہوں نے کہا کہ تلگو دیشم پارٹی چندرا بابو نائیڈو حالیہ دنوں تک مرکز میں بی جے پی سے ملکر ساتھ نبھایا اور اب ریاست تلنگانہ میں کانگریس سے مفاہمت کرتے ہوئے ٹی آر ایس کو بیدخل کرنا ہی واحد ایجنڈہ ہے کہنا اس سے ان کی ٹی آر ایس پارٹی کی مقبولیت اور کامیابی سے بوکھلاہٹ ظاہر ہوتی ہے۔انہوں نے کانگریس کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عوام کو بتکماں ساڑیاںاوررعیتو بندھو چیکس دینے سے روکنے کیلئے الیکشن کمشنرسے شکایت کرنے کا الزام لگایا،جگتیال میں ترقیاتی کاموں کیلئے ریاستی وزیر کے ٹی آر کی جانب سے 50کروڑ کی منظوری عمل میں لائی گئی،اور تعمیری کاموں کا آغا ز ہوچکا ہے اور جگتیال کیلئے 4ہزار مکانات کی تعمیر عمل میں لائی جارہی ہے،اس موقع پرروپ سنگھ نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کے اسی آ رکی قیادت میں ریاست میں کئی ایک ترقیاتی کام انجام دیئے گئے ہیں انکی قیادت میں کام کرنا اپنے آپ کو خوش نصیب سمجھتے ہیں، ٹی آ ر ایس حکومت میں مزدور یونین کی ترقی کیلئے کئی ایک اقدامات کئے گئے ہے اور اجرتوں میں اضافہ کیا گیا ہے،چندرابابو نائیڈودور حکومت میں احتجاج کرنے والے مزدور یونینوں پر فائرنگ کی گئی، آر ٹی سی کو خانگی شعبہ میں بدلنے کی کوشش کی گئی، ریاست میں ترقیات کیلئے کے سی آر کا دوبارہ چیف منسڑمنتخب ہونا ضروری ہے، جگتیال میں بیڑی ورکرس کیلئے 30ہزار وظیفے دئے جارہے ہیں، جگتیال میں ٹی آر ایس کی کامیابی کیلئے 18مزدور یونینوں کی جانب سے 11اکٹوبر بروز جمعرات اگروس گراونڈ پر جلسہ منعقد کیا جارہا ہے،جس میں 10ہزار سے زائد مزدور یونین ورکرس شرکت کرینگے ،اس موقع پر گٹو ستیش، جی آر دیشائی، شیلم پراوین ،عبدالقادر مجاہد، عبدالباری کونسلراور دیگر موجود تھے۔