نئی دہلی، 6 جون (سیاست ڈاٹ کام) وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے جمعرات کو یہ دعوی کیا کہ حال ہی میں لوک سبھا انتخابات میں وزیراعظم نریندر مودی کی فتح میں گزشتہ پانچ برسوں میں ہندوستان کی خارجہ پالیسی کا اہم کردار رہا ہے اور ووٹر اس معاملے میں سوچنے لگے ہیں۔ڈاکٹر جے شنکر نے یہاں ایک پروگرام میں دعوی کیا کہ عوام اب عالمی نظام میں ہندوستان کے مقام کے سلسلے میں فکرمند رہنے لگی ہے اور ووٹ ڈالتے وقت اس کو بھی ذہن میں رکھ کر فیصلہ لے رہے ہیں۔