انتخابات، اہم جھلکیاں

٭ مغربی بنگال میں ترنمول کانگریس نے 42 لوک سبھا حلقوں کے منجملہ 34 پر کامیابی حاصل کی۔
٭ نریندر مودی کی لہر کے باعث کانگریس کو تقریباً 9 فیصد ووٹوں کا نقصان۔
٭ دہلی میں کانگریس کے تمام 7 موجودہ ارکان پارلیمنٹ کو بدترین شکست ہوئی اور وہ تیسرے مقام پر پہنچے۔
٭ کرناٹک میں 28 لوک سبھا حلقوں میں سے بی جے پی 17، کانگریس 9 اور جے ڈی ایس کو 2 پر کامیابی۔
٭ پنجاب میں عام آدمی پارٹی کو چار لوک سبھا حلقوں فرید کوٹ، فتح گرو صاحب، پٹیالہ اور سنگرور میں کامیابی حاصل ہوئی۔
٭ اوما بھارتی جھانسی لوک سبھا حلقہ سے منتخب قرار دی گئیں۔
٭ صدر جمہوریہ پرنب مکرجی کے فرزند ابھیجیت مکرجی نے مغربی بنگال میں حلقہ جنگی پور سے کامیابی حاصل کی۔

٭ انڈین یونین مسلم لیگ کے قومی صدر اور مملکتی وزیر خارجہ ای احمد کو ملاپورم حلقہ سے کامیاب قرار دیا گیا۔
٭ متھرا میں فلم اداکارہ ڈریم گرل ہیما مالنی نے بی جے پی ٹکٹ پر شاندار کامیابی حاصل کی۔ انھوں نے آر ایل ڈی امیدوار جینت چودھری کو 3,30,743 ووٹوں سے شکست دی۔
٭ پیلی بھیت سے بی جے پی امیدوار مینکا گاندھی نے اپنے حریف بی ایس پی امیدوار کو 3,07,057 ووٹوں سے شکست دی۔
٭ سلطانپور حلقہ میں ورون گاندھی (بی جے پی) نے اپنے بی ایس پی حریف امیدوار پون پانڈے کو 17,889 ووٹوں سے شکست دی۔
٭ لالو پرساد کی اہلیہ رابڑی دیوی اور دختر میسا بھارتی کو بھی علی الترتیب لوک سبھا حلقہ سارن اور پاٹلی پترا سے شکست ہوئی۔
٭ اداکار سے سیاست داں بننے والے شتروگھن سنہا نے اپنے آبائی فطن پٹنہ صاحب حلقہ پر دوبارہ کامیابی حاصل کی۔ انھوں نے کانگریس امیدوار کنول سنگھ کو 2,65,805 ووٹوں سے شکست دی۔