نئی دہلی ۔ 27اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) انا ڈی ایم کے جلد ہی این ڈی اے میں شامل ہوجائے گی اور مرکز کی مودی حکومت کا حصہ بن جائے گی ۔ بی جے پی کے سینئر قائد نے کہا کہ یہ صرف کچھ دن کی بات ہے ‘ اس کے بعد اس کا اعلان ہوجائے گا ۔ جنوبی ریاست کے اُمور اسی قائد کی ذمہ داری ہیں ۔ چنانچہ ان کا تبصرہ اہمیت رکھتا ہے ۔ حالانکہ انہوں نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کا تیقن حاصل کیاہے ۔