انار کا جوس بہترین علاج

’’انار‘‘ کا جوس ایک بہترین علاج ہے ملیریا اور پرانے بخاروں میں جب  مریض کو کمزوری کے ساتھ ہر وقت پیاس لگتی ہے تو انار کا جوس بہترین علاج ہے ۔ بخار کی حالت میں چھلکے سمیت انار کا جوس شہد میں ملاکر نہار منہ پینا بے حد مفید ہے ۔ اس کے علاوہ یہ جوس پیٹ کی تمام خرابیوں کو دور کرتا ہے ۔ دائمی بخار کے مریض کیلئے انار کا جوس اکسیر ہے ۔ منہ کے اندر کی خشکی اور باربار پیاس لگنے کی شکایت انار کا جوس پینے سے دور ہوتی ہے ۔ہاضمہ کی درستگی کیلئے انار کا دانا پانچ تولے ، سونٹھ ، سفید زیرہ ، سیاہ نمک ایک ایک تولہ لے کر کوٹ کر سفوف بناکر دوپہر اور رات کو کھانے کے بعد چھ چھ ماشے استعمال کریں ۔ انار بطور میوہ بکثرت استعمال ہوتا ہے ۔ کیونکہ اس سے لطیف خون پیدا ہوتا ہے ۔ اس لئے گرم مزاجوں کیلئے انار کا استعمال بے حد مفید ہے۔ طب یونانی میں شربت انار ، جوارش انارین اور جوارش پودینہ نامی مشہور مرکبات مدتوں سے استعمال ہو رہے ہیں ۔ انار کے پتوں کو خشک کرکے پیس کر اس سفوف کو منجن کے طور پر استعمال کرنے سے دانت مضبوط اور صاف ہوتے ہیں ۔ انار کا پانی چھلکوں سمیت نکال کر مرہم کی طرح گاڑھا کرکے آنکھوں میں بالائی کے ساتھ لگایا جائے آنکھ سے سرخی کاٹ دیتا ہے ۔ یہی مرہم مسوڑھوں پر لیپ کرنے سے پایریا کیلئے فائدہ مند ہے ۔ جلد سے باربار خون نکلنے کی صورت میں انار دانے بہت مفید ہیں انار کے پتوں کا پانی ناک میں ڈالنے سے نکسیر بند ہوجاتی ہے ۔ کھانا کھانے کے فواً بعد انار کا ا ستعمال انتڑیوں کیلئے نقصان دہ ہے ۔ اس سے اپنڈکس ہوسکتا ہے ۔ دوپہر کے کھانے کے بعد انار کے دانے پر نمک اور سیاہ مرچ چھڑک کر اس کا رس چوسنے سے کھانا ہضم ہوجائے گا کھٹا انار سرد مزاج لوگوں کو سردی کے موسم میں نہیں کھانا چاہئے ۔ موٹاپا کم کرنے کیلئے خواتین انار کا جوس پی کر اسمارٹ بن سکتی ہیں ۔ انار کا رس پینے سے چہرے کی رنگت سرخ گلاب کی مانند ہوجاتی ہے اور جسمانی اعضاء میں بھی توانائی آجاتی ہے ۔