اناج کی خریدی مراکز کا افتتاح

میدک۔یکم مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) میدک منڈل کے لنگیان پلی اور ماچاورم پر آئی کے پی کی جانب سے قائم کردہ اناج کی خریدی کے مراکز کا ڈپٹی اسپیکر ریاستی قانون ساز اسمبلی محترمہ ایم پدما دیویندر ریڈی کے ہاتھوں افتتاح عمل میں آیا ۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ غیر موسمی بارش کی وجہ تباہ شدہ فصلوں کے متاثرہ کسانوں کو حکومت کی جانب امداد دی جارہی ہے ۔ اندرون ایک ماہ یہ رقم جاری کردی جائے گی۔