امیر پیٹ میں آتشزدگی کا واقعہ، شوروم کا گودام جلکر خاکستر

حیدرآباد۔/5مئی، ( سیاست نیوز) امیر پیٹ کے علاقہ میں پیش آئے آتشزدگی کے واقعہ میں ایک شوروم کا گودام جلکر خاکستر ہوگیا۔ بتایا جاتا ہیکہ آر ایس برادرس کے گودام میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ اطلاع کیساتھ ہی تین فائر انجن گاڑیوں نے جائے مقام پہنچ کر آگ پر قابو پالیا تاہم اس وقت تک گودام میں موجود سامان جلکر خاکستر ہوگیا تھا۔ ابتدائی تحقیقات کے بعد پولیس ذرائع نے بتایاکہ شاک سرکٹ کو اس حادثہ کی وجہ مانا جارہا ہے۔ اس حادثہ میں کافی نقصان پہنچا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔