امیر قطر سے ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات

دوحہ۔ 3 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے آج قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمدالثانی سے یہاں ملاقات کی اور جس کا مقصد سعودی عرب کی قیادت میں اس خلیجی مملکت کے خلاف عرب بائیکاٹ کے تقریباً چار ماہ گذر جانے کے بعد باہمی تعاون کو مستحکم بنانا ہے۔ خلیجی کشیدگی میں اضافہ کے درمیان شیخ تمیم سے جواد ظریف نے یہ ملاقات کی ہے جبکہ قطری عہدیداروں نے خبردار کیا ہے کہ عرب بائیکاٹ دوحہ کو حریف علاقائی طاقت ’’ایران‘‘ سے مزید قریب کرسکتا ہے۔ قطری خبر رساں ادارہ سے جاری بیان کے مطابق ’’ملاقات کے دوران مختلف شعبوں میں دونوں ملکوں کے مابین تعاون اور تازہ ترین علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا‘‘۔