امیر جماعت اسلامی مہاراشٹرا کاا نتقال

حیدرآباد۔/4جون، ( راست ) مولانا عبدالقیوم امیر حلقہ مہاراشٹرا جن کا انتقال 3جون بروز منگل نماز فجر سے قبل اورنگ آباد میں ہوا۔ بعد نماز عصر مرکز اسلامی یونس کالونی اورنگ آباد میں نماز جنازہ ادا کی گئی اور تدفین پنچ کنواں قبرستان میں عمل میں آئی۔ مرحوم جماعت اسلامی ہند کے رکن تھے۔ سابق میں ناظم علاقہ اورنگ آباد، رکن مرکزی مجلس شوریٰ جماعت اسلامی ہند، مرکزی سکریٹری جماعت اسلامی ہند کے فرائض بھی انجام دیئے اور ساتھ ہی ساتھ مولانا فلاح عام ٹرسٹ اور آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے قومی سکریٹری بھی تھے۔ اللہ تعالیٰ نے انہیں بہت ساری خوبیوں و صلاحیتوں سے نوازا۔