جمعرات , دسمبر 12 2024

امیدواروں کی تبدیلی کے مطالبے میں شدت

ٹی آر ایس قیادت پر دباؤ
مکتھل میں ناراض قائدین کا جلوس اور رام موہن ریڈی کے خلاف نعرے بازی

مکتھل۔/19ستمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حلقہ اسمبلی مکتھل میں روز بروز ٹی آر ایس پارٹی کی ناراض سرگرمیوں میں اضافہ اور شدت پائی جارہی ہے اور پارٹی کے ناراض قائدین اسمبلی حلقہ میں منڈل سطح پر اجلاس منعقد کرتے ہوئے پارٹی امیدوار مسٹر سی رام موہن ریڈی ایم ایل اے مکتھل کی تبدیلی کیلئے ٹی آر ایس قیادت پر زبردست دباؤ بنارہے ہیں۔ ٹی آر ایس کے ناراض قائدین مسٹر راجو لا آشی ریڈی،لکشمی کانت ریڈی سرپنچ نروا، مسٹر گوپال ریڈی، مسٹر لکشما ریڈی سابق زیڈ پی ٹی سی و دیگر نروا منڈل ، آتما کور منڈل اور اوٹکور منڈل میں ناراض قائدین اور پارٹی کارکنوں کا اجلاس طلب کرتے ہوئے مسٹر رام موہن ریڈی کے پارٹی قائدین اور کارکنوں کے ساتھ کئے جانے والے سلوک کی مذمت کی اور پارٹی ہائی کمان کو انتباہ دیا کہ وہ فوری مسٹر رام موہن ریڈی کو تبدیل کردیں بصورت دیگر پارٹی امیدوار کے خلاف باغی امیدوار کو میدان میں اتارا جائے گا۔ اس کے علاوہ یہ ناراض قائدین آج مکتھل سے ایک بڑے جلوس کے ہمراہ کرشنا پہنچے اور اسمبلی کے ہر منڈل میں پارٹی اجلاس کے ذریعہ پارٹی امیدوار مسٹر رام موہن ریڈی کے خلاف عوامی بیداری پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اور ان قائدین کے ذرائع سے ملی اطلاعات کے مطابق اسمبلی سطح پر دس ہزار سے زائد ایک اجلاس مکتھل مستقر پر کرنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں جبکہ پارٹی امیدوار مسٹر رام موہن ریڈی اپنی اہلیہ اور پارٹی کے سینئر قائد و چیرمین انڈسٹریل کارپوریشن مسٹر دیوری ملپا اور مسٹر نرسمہا گوڑ صدر نشین زرعی مارکٹ کمیٹی و دیگر کے ہمراہ حلقہ کے دیہی علاقوں میں اپنی مہم میں مصروف دکھائی دے رہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT