ممبئی ۔ 18 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) لیگ اسپنر امیت مشرا نیوزی لینڈ کا دورہ کرنے والی ہندوستانی ٹیم کے ساتھ مسافر کی حیثیت سے وہاں پہنچنے کے بعد سیریز کے اختتام کے ساتھ وطن واپس ہوں گے۔ تاہم انتظامیہ انہیں میزبان ٹیم کے خلاف قطعی 11 کھلاڑیوں میں شامل کرنا چاہئے تھا۔ ان خیالات کا اظہار ہندوستان کے سابق فاسٹ بولر کرسن گہوری نے یہاں کیا۔ گہوری نے مزید کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ ہندوستانی ٹیم انتظامیہ کی جانب سے دوسرے اسپنر کو موقع دیا جانا چاہئے تھا لیکن بدقسمتی سے نیوزی لینڈ کی فاسٹ وکٹوں پر دوسرے اسپنر کو موقع نہیں ملا ہے لیکن میرا شخصی خیال ہیکہ جب روی چندرن اشون نے ونڈے میں نیوزی لینڈ کے خلاف بہتر مظاہرہ نہیں کیا ہے۔ لہٰذا امیت مشرا کو موقع دیا جانا چاہئے تھا۔ ہندوستان کو نیوزی لینڈ پر متواتر ناکامیوں کا سامنا ہے جیسا کہ اسے پہلے انگلینڈ کے خلاف 0-4 ، آسٹریلیا کے خلاف 0-4، جنوبی افریقہ کے خلاف 0-1 اور نیوزی لینڈ کے خلاف 0-1 کی شکست برداشت کرنی پڑی ہے۔ اس ضمن میں سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ جب تک رانجی کرکٹ کی سطح پر انڈر 16 اور انڈر 19 کیلئے فاسٹ بولروں کیلئے سازگار وکٹیں تیار نہیں کی جائیں گی، ہندوستانی ٹیم کے بیرون ملک مظاہروں میں بہتری مشکل ہے۔
ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے جنوبی افریقی ٹیم کا اعلان
جوہانسبرگ ۔ 18 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) کرکٹ جنوبی افریقہ کے سلیکشن پینل میں آئی سی سی ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیاہے۔ آل راؤنڈر البی مورکل کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ فاسٹ بولر بیوران ہینڈرکس کوپہلی مرتبہ اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا۔ معلنہ اسکواڈ میں فیف ڈوپلیسی(کپتان)، ہاشم محمودآملہ،فرحان بہار دین ،کیونٹن ڈی کوک،اے بی ڈی ویلیئرز(وکٹ کیپر)،جے پی ڈومنی،بیوران ہینڈرکس،عمران طاہر،ڈیوڈ ملر،البی مورکل، مورنے مورکل،وائن پارنیل،ایرون فین گیسو،ڈیل سٹین اور لونوابو ٹسوبے شامل ہیں۔