نئی دہلی ، 26 جون (سیاست ڈاٹ کام) صدر بی جے پی امیت شاہ نے وزیراعظم نریندر مودی سے آج رات ملاقات کی اور سمجھا جاتا ہے کہ اس تازہ انکشاف پر پارٹی کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا کہ چیف منسٹر راجستھان وسندھرا راجے کو اُن کے فرزند کی کمپنی میں للت مودی کی جانب سے زائد از 11 کروڑ روپئے کے سرمایوں سے مبینہ طور پر فائدہ پہنچا ہے۔ مودی اور امیت کی طویل میٹنگ وزیراعظم کی سرکاری قیامگاہ پر منعقد ہوئی۔