امیت شاہ کی سیاست میںموجودگی بدبختانہ :ملائم سنگھ یادو

لکھنو 8 اپریل (سیاست ڈاٹ کام )سماجوادی پارٹی کے صدر ملائم سنگھ یادو نے آج امیت شاہ کو امور بی جے پی برائے یو پی کا انچارج بنانے پر بی جے پی پر تنقید کریت ہوئے اسے ’’بدبختی ‘‘ قرار دیا اور کہا کہ ان جیسے لوگوں کی سیاست خود بدبختانہ ہے۔ امیت شاہ جیسا شخص سیاست میں موجود ہے یہ بدبختی کی بات ہے ۔ وہ کون ہے اس کے ماضی کا جائزہ لیں تو وہ اس وقت گجرات کے وزیر داخلہ تھے جبکہ فسادات ہوئے انہوں نے کہا کہ اتر پردیش رام ،کرشن اور اٹل جی کی سرزمین ہے ۔ بی جے پی کو اس پر بھی غور کرنا چاہئے انہوں نے ایک ایسے شخص کو یو پی کا انچارج مقرر کیا ہے جو تباہی مچادے گا ۔ بی جے پی کے جنرل سکریٹری نے اپنے اس تبصرہ کے ذریعہ کہ موجودہ عام انتخابات خاص طور پر مغربی یو پی میں عزت کیلئے انتخابات ہیں۔ یہ اپنی توہین کا انتقام لینے کیلئے انتخابات ہیں۔ یہ ان افراد کو سبق سکھانے کیلئے انتخابات ہیں جنہوں نے نہ انصافی کی ہے ۔ اتر پردیش میں 6 اپریل کو امیت شاہ کے خلاف 2 شکایتیں ( ایف آئی آر ) درج کروائی گئی ہیں جبکہ الیکشن کمیشن نے انہیں ایک نوٹس کل روانہ کرتے ہوئے 9 اپریل شام 5 بجے تک اپنے بیان کے بارے میں وضاحت پیش کرنے کیلئے کہا ہے ۔ گجرات 2002 کے فسادات کے سلسلہ میں اور سہراب الدین شیخ و عشرت جہاں فرضی انکاونٹر واقعہ کے سلسلہ میں بھی ایسے آڈیو ٹیپ منظر عام پر آئے تھے جن میں پولیس عہدیداروں کو یہ کہتے ہوئے سناگیا تھا کہ فرضی انکاونٹرس کی سفید داڑھی( نریندر مودی) اور کالی داڑھی( امیت شاہ) سے اجازت حاصل کرلی گئی ہے۔