امیت شاہ کا گاندھی نگر حلقہ سے پرچہ نامزدگی داخل

احمدآباد ، 30 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی سربراہ امیت شاہ نے آج اپنے پہلے لوک سبھا انتخابات کیلئے حلقہ گاندھی نگر سے کاغذات نامزدگی داخل کئے، جہاں پارٹی نے موجودہ عوامی نمائندہ ایل کے اڈوانی کو ٹکٹ نہیں دیا ہے۔ امیت شاہ کے ساتھ کئی پارٹی قائدین موجود تھے۔ امیت شاہ نے جو حلفنامہ داخل کیا، اس کے مطابق اُن کے اثاثے سات (7) سال میں 3 گنا بڑھ کر 38.81 کروڑ روپئے مالیتی ہوگئے ہیں۔