جمعرات , دسمبر 12 2024

امیت شاہ کا دورہ کڑپہ ملتوی

کڑپہ۔ 12 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کڑپہ کے چنا چوک میں بی جے پی کا ایک اجلاس منعقد ہوا۔ ریاستی صدر کنا لکشمی نارائنا نے بتایا کہ سیما ۔ آندھرا کے علاقوں کا دورہ کرنے اور مختلف پروگراموں میں شرکت کے لئے قومی بی جے پی قائد امیت شاہ 18 جنوری کو کڑپہ آنے والے تھے لیکن اب وہ اپنے دورہ کڑپہ کو ملتوی کرچکے ہیں۔ امیت شاہ کی آمد سے سیما آندھرا کے اضلاع میں بی جے پی کی طاقت کا مظاہرہ ہونے کا امکان تھا۔ انہوں نے کہا کہ آندھرا پردیش کی ترقی کیلئے مرکزی حکومت نے ایک ہزار کروڑ روپئے فراہم کئے۔ اس اجلاس میں قومی سیکریٹریز سنیل دیو، ریاستی قائد وشنووردھن ریڈی، رمیش نائیڈو، رام چندر ریڈی، بلال، بی پربھاکر اور دیگر موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT