جموں۔ 23 جون (سیاست ڈاٹ کام) جموں و کشمیر میں پی ڈی پی اتحاد کے ختم ہونے کے بعد امیت شاہ نے جن سنگھ کے بانی شیام پرساد مکرجی کی برسی منانے کیلئے جموں پہونچے۔ شاہ کے ایک روزہ دورہ سرمائی صدر مقام جموں کے موقع پر پارٹی کارکنوں نے گرمجوشی نے ان کا استقبال کیا اور ایرپورٹ سے گیسٹ ہاؤزنگ ان کو اسکوٹر ریالی کے ساتھ لایا گیا۔ منگل کو محبوبہ مفتی نے اتحاد توڑ لینے کے ضمن میں ان کی عوامی تقریر کو اہمیت دی جارہی ہے۔ جموں و کشمیر ریاست میں فی الوقت گورنر راج نافذ ہے۔ شاہ کے ساتھ ریاستی پارٹی صدر رویندر رائنا اور دوسرے سینئر قائدین بھی موجود تھے۔ 20 جون کو رائنا نے کہا تھا کہ امیت شاہ بی جے پی بانی شیام پرساد مکرجی کو ان کی برسی کے موقع پر خراج عقیدت پیش کرنے کے علاوہ آئندہ ہونے والے پارلیمانی انتخابات کی تیاری کے سلسلے میں جموں کے دورہ پر آرہے ہیں۔ بی جے پی 23 جون کو مکرجی کی بلیدان دیوس مناتی ہے۔ امیت شاہ کی الیکشن کمیشن کے علاوہ ڈیجیٹل اور سوشیل میڈیا رضاکاروں سے ملاقات کریں گے۔