امیت شاہ کا دورہ لکھنؤ ، چیف منسٹر یوپی اور آر ایس ایس عہدیداروں سے ملاقاتیں

لکھنؤ ۔ 24 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) آئندہ لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر قومی صدر بی جے پی امیت شاہ نے یو پی کا ایک روزہ دورہ کیا اور پارٹی کارکنوں سے ملاقات کی۔ چیف منسٹر یوپی یوگی ادتیہ ناتھ اور آر ایس ایس کے سینئر عہدیداروں کرشن گوپال اور دتاتریہ بھوسابولے سے بھی انکی ملاقاتیں ہوئی۔ آر ایس ایس کے سینئر عہدیداروں نے چیف منسٹر یوپی یوگی ادتیہ ناتھ کی امیت شاہ کے روبرو تعریف کی۔ اجلاس میں مرکز اور ریاستی حکومتوں کو عوامی حکومتیں قرار دیا گیا اور کہا گیا ہیکہ آئندہ لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر ریاستی اور مرکزی قائدین کو عوام کے ساتھ ربط قائم رکھنا چاہئے۔ ریاستی قائدین نے صدر پارٹی کو یو پی میں بی جے پی کی سرگرمی کی تفصیل سے واقف کرایا۔ دونوں ڈپٹی چیف منسٹرس صدر یوپی بی جے پی اور پارٹی کے سینئر عہدیداروں نے اجلاس میں شرکت کی۔