تروننتاپورم ۔ 25ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) کیرالا کانگریس نے آج بی جے پی کے قومی صدر امیت شاہ کے اس دعویٰ کو کہ بھگوا تنظیم ریاست میں آئندہ حکومت قائم کرے گی ‘ ’’ دن کا خواب ‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ 16مئی کو اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کے مظاہرہ کا حوالہ دیتے ہوئے صدر بی جے پی امیت شاہ نے یقین ظاہر کیا ہے کہ ریاست میں آئندہ انتخابات کے بعد وہ حکومت قائم کرے گی ۔ اس کے بارے میں پردیش کانگریس کے صدر سے سوال کیا گیا تھا جنہوں نے کہا کہ بی جے پی زیرقیادت این ڈی اے حکومت مرکز میں صرف لاپرواہی کا مظاہرہ کررہی ہے ۔ اس نے جو تیقنات عوام کو دیئے تھے اُن کی ابھی تک تکمیل نہیں کی ہے ۔ کمیٹی برائے سیاسی اُمور نے اری حملہ کی مذمت کرتے ہوئے ایک قرارداد منظور کی ہے جو بی جے پی حکومت کی ناکامی ثبوت ہے ۔