امیت شاہ کا آج مدھیہ پردیش میں انتخابی ریالیوں سے خطاب

بھوپال2مئی (سیاست ڈاٹ کام ) بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی صدر امیت شاہ آج مدھیہ پردیش میں تین مقامات پر الگ الگ انتخابی ریلیوں سے خطاب کریں گے ۔بی جے پی کی جانب سے دی گئی اطلاعات کے مطابق وہ راج گڑھ، نیمچ اور سیھور میں انتخابی ریلیوں سے خطاب کریں گے ۔مسٹر شاہ صبح ساڑھے گیارہ بجے دہلی سے بھوپال ایئر پورٹ پہنچ کر ہیلی کاپٹر کے ذریعے ضلع راج گڑھ کے بیاورا میں راج گڑھ پارلیمانی حلقہ سے پارٹی امیدوار روڈمل ناگر کی حمایت میں انتخابی ریلی سے خطاب کریں گے ۔