نئی دہلی 8 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی کے قریبی ساتھی امیت شاہ کو نیا بی جے پی صدر بنائے جانے کا امکان ہے اور پارٹی کی فیصلہ ساز باڈی توقع ہے کہ کل اُن کے نام کا اعلان کرے گی۔ ذرائع نے بتایا کہ بی جے پی پارلیمانی بورڈ کا کل اجلاس منعقد ہورہا ہے جس میں امیت شاہ موجودہ صدر راج ناتھ سنگھ کی جگہ لیں گے۔ اِس دوران مرکزی حکومت توقع ہے کہ بی جے پی کے سینئر لیڈرس کی فہرست کو قطعیت دے گی جنھیں گورنر بنایا جائے گا۔