امیتھی14اپریل (سیاست ڈاٹ کام )عام آدمی پارٹی کے امیدوار کمار وشواس نے جو اپنا پرچہ نامزدگی کل داخل کریں گے جہاں سے نائب صدر کانگریس راہول گاندھی انتخابی مقابلے میں ہیں ،کہا کہ پارٹی کے تمام دہلی ارکان اسمبلی ان کی انتخابی مہم میں شرکت کریں گے ،منیش سیسوڈیہ 27 اپریل سے 29 اپریل تک ،اروند کجریوال ،20اپریل سے 3 دن تک اور شاذیہ علمی 16 اپریل سے 19 اپریل تک ان کی انتخابی مہم میں شرکت کریں گی۔ عام آدمی پارٹی کے کمار وشواس نے کہا کہ وہ اپنا پرچہ نامزدگی کل داخل کریں گے ۔ قبل ازیں وہ امیتھی سے گوری گنج تک 12 کیلو میٹر طویل پد یاترا کریں گے ۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ کانگریس اور بی جے پی دونوں نے بد عنوان افراد کو بچانے کیلئے در پردہ سمجھوتہ ہوچکا ہے۔