امیتھی میں راہول گاندھی کی شکست کا جائزہ

امیتھی۔ یکم جون (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس اپنے صدر راہول گاندھی کی امیتھی لوک سبھا حلقہ سے ناکامی کا جائزہ لے رہی ہے۔ امیتھی حلقہ کو کانگریس کا مضبوط گڑھ مانا جاتا تھا۔ پارٹی کے ایک لیڈر زبیر خاں جو پارٹی جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی کے کام کاج دیکھتے ہیں، کا کہنا ہے کہ پارٹی نے راہول گاندھی کی شکست کو سنجیدگی سے لیا ہے اور امیتھی میں وہ ان وجوہات کا پتہ چلانے کی کوشش کریں گے اس سلسلے میں وہ یہاں تین دن سے کیمپ کئے ہوئے ہیں۔ یوپی کانگریس کمیٹی کے رکن راجیو سنگھ نے کہا کہ یہ جائزہ موضع سطح پر بھی ہوگا۔ جائزہ ٹیم کے ارکان کو امیتھی حلقہ کے ہر ایک حصہ کو روانہ کیا جائے گا۔ بلاکس اور پنچایت سطح کے سربراہوں سے ملاقات کی جائے گی۔