امیتھی 29 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام)راہول گاندھی پر تنقید کرتے ہوئے عام آدمی پارٹی قائد منیش سسوڈیہ نے آج دعوی کیا کہ نائب صدر کانگریس راہول گاندھی کے امیتھی میں گذشتہ 10 سال کا دور حلقہ کے عوام کیلئے بد ترین دور تھا ۔ ایک جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امیتھی کے عوام کو انتہائی بنیادی سہولتوں سے بھی گذشتہ 10 کے دوران محروم رکھا گیا ہے ۔ انہوں نے رائے دہندوں سے اپیل کی کہ نہرو گاندھی خاندان کے مستحکم گڑھ میں نائب صدر کانگریس کو شکست دیں۔