ضلع کلکٹر رام موہن راؤ نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ مختلف اسکیمات کا جائزہ لیا
نظام آباد ۔ 15مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع کلکٹر مسٹر رام موہن رائو نے ضلع کے تحصیلدار ، ایم پی ڈی اوز ، طمانیت روزگار عہدیداروں کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کیا ۔ اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے عوام کو موسم گرما میں آبی سہولتوں کی فراہمی کیلئے اقدامات کریں ہریتا ہرم ، طمانیت روزگار اسکیمات کا خصوصی طوری جائزہ لیا اور اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سال گذشتہ کی طرح اس سال موسم گرما میں پانی کی قلت کے امکانات ہیں ۔ ضلع میں ناکافی بارش کی وجہ سے زیر زمین پانی کی سطح میں کمی کے باعث پانی کی قلت کے امکانات ہیں لہذا پانی کی قلت پیدا ہونے سے قبل ہی اقدامات کریں دیہی سطح اور منڈل سطح پر تساہلی نہ برتنے قبل ازیں منصوبہ بندی کرتے ہوئے پانی کے حصول کیلئے اقدامات کریں اور کتنے دن تک عوام کو پانی فراہم کیا جاسکتا ہے اور اس کے بعد متبادل انتظامات انجام دینے پانی کی قلت پیدا نہ ہونے دینے کی ہدایت دی ۔ ضلع کلکٹر مسٹر رام موہن رائو نے کہا کہ طمانیت روزگار اسکیم سے تعلق رکھنے والے مزدوروں کی تعداد میں اضافہ کیلئے اقدامات کریں اور مزدوروں کی تعداد کے مطابق کام فراہم کرنے اور جس مقام پر کام کیا جارہا ہے ان مقاما ت پر مزدوروں کیلئے آبی سہولتیں کے علاوہ ٹینٹ کی سہولت ، او آرایس کے پیاکٹس ، ادویات کو دستیاب رکھنے کی ہدایت دی ۔ ڈی آر ڈی او پی ڈٰ وینکٹیشورلو نے بتایا کہ 6800 ہاسٹل زیر التواء ہے جس کی تکمیل کیلئے اقدامات کریں ۔ مزدوروں کو آدھار کارڈ اور بینک اکائونٹ نہ ہونے کی وجہ سے 753 کیسوں کو مسترد کیا گیا ہے اس کیلئے اقدامات کریں ۔ ضلع کلکٹر مسٹر رام موہن رائو نے آبی سہولتوں کی قلت کے مطابق حساس مقامات کی نشاندہی کریں ان دیہاتوں میں آبی سہولتوں کی فراہمی کیلئے اقدامات کریں اور مشن بھگیرتا کے کاموں کو جلداز جلد مکمل کرنے پائپ لائن کی تنصیب کیلئے اقدامات کریں ۔