امپائر کے فیصلے پر نازیبا بیان،دھونی پر جرمانہ

ممبئی۔20 مئی (سیاست ڈاٹ کام )چینائی سوپر کنگس کے کپتان مہندر سنگھ دھونی پر امپائر کے فیصلے کے خلاف ایک غیر مناسب عوامی بیان کے بعد مقابلے کی فیس کا 5 فی صد حصہ جرمانہ عاید کیا گیا ہے۔گذشتہ رات یہاں ممبئی میں منعقدہ آئی پی ایل کے پہلے ایلمینٹر مقابلے میں ممبئی انڈین کے خلاف مقابلے میں 25 رنز کی شکست کے بعد میڈیا سے اٖظہار خیال کرتے ہوئے دھونی نے کہا کے ہم مقابلے کے درمیانی حصہ میں مشکلات کا شکار ہوچکے تھے جبکہ اوپنر ڈیون اسمتھ کے خلاف ایک خوفناک فیصلہ دیا گیا ۔امپائر کے اس فیصلے کو خوفناک قرار دینے کے بیان پر دھونی کو 5 فیصد جرمانہ کا سامنا کرنا پڑا ہے۔