امپائر کی غلطی کے باعث امیش یادو اور کوہلی برہم

بنگلورو۔5 مئی (سیاست ڈاٹ کام) رائل چیلنجرس بنگلورو کا سفر آ ئی پی ایل 2019 میں جیت کے ساتھ ختم ہوا۔ وراٹ کوہلی کی قیادت والی ٹیم نے آخری میچ میں سن رائزرس حیدرآباد کو چار وکٹوں سے ہرایا ، لیکن اس میچ میں بھی آر سی بی کی ٹیم تنازعہ میں رہی۔رائل چیلنجرس بنگلورو کا سفر آئی پی ایل 2019 میں جیت کے ساتھ ختم ہوا۔ وراٹ کوہلی کی قیادت والی ٹیم نے آخری میچ میں سن رائزرس حیدرآباد کو چار وکٹوں سے ہرایا ، لیکن اس میچ میں بھی آر سی بی کی ٹیم تنازع میں رہی۔ ایک مرتبہ پھر اس کو خراب امپائرنگ کا سامنا کرنا پڑا ، جس کے بعد تیز گیند باز امیش یادو اور کپتان کوہلی بھی غصہ میں نظر آئے۔سن رائزرس کی اننگز کا 20 واں اوور امیش یادو نے پھینکا تھا۔ اس اوور کی پانچویں گیند کو امپائر نائجیل لانگ نو بال قرار دیا۔ امپائر کا ماننا تھا کہ امیش یادو کے پاوں کا پچھلا حصہ کریز کی لائن پر تھا جبکہ اس کو تھوڑا پیچھے ہونا چاہئے تھا۔ حالانکہ ٹی وی پر ری پلے میں نظر آیا کہ امیش یادو کا پاوں صحیح جگہ پر پڑا تھا۔میش یادو اس فیصلہ سے ناخوش نظر آئے۔ انہوں نے امپائر سے فورا ًبات کی ، لیکن وہ نہیں مانے۔ کپتان وراٹ کوہلی بھی اس فیصلہ سے حیران نظر آئے۔ وہ بھی امپائر کے پاس پہنچے ، لیکن انہوں نے امپائر سے بات نہیں کی۔