امپائروں سے بحث،دھونی پر 50 فیصد جرمانہ

جے پور ۔12 اپریل (سیاست ڈاٹ کام )کپتان مہندرسنگھ دھونی کے ایک تنازعہ کاشکار ہوگئے ہیں۔ کپتان کول کے طورپرپوری دنیامیں دھونی کوشہرت ملی ہے۔ وہ مشکل وقت اورمشکل حالات میں بہت خاموش رہتے ہیں لیکن دھونی نے راجستھان رائلس کے خلاف میچ میں اپنا آپا کھوبیھٹے۔ جے پور میں کل کھیلے گئے میچ کے آخری اوورکی چوتھائی گیند کو امپائرالہاس گاندھی نے پہلے نوبال قراردیا لیکن بعد میں اسکوئرلیگ امپائربورس آکسینفورڈ سے تبادلہ خیال کرنے کے بعد نوپال پر کیے گئے فیصلے کو واپس لیاگیا۔ جس کے بعد ٹیم کے ساتھ ڈگ آؤٹ سے میچ کانظارہ کرنے والے ایم ایس دھونی نے میدان میں آگئے اور دونوں امپائروں سے بحث کی اور نوبال پرفیصلہ واپس لینے پراعتراض کیا۔اس دوران راجستھان رائلس کے کھلاڑی بھی بحث میں شامل ہوگئے۔ دھونی نے سوال کیاکہ آخرنوبال کے فیصلہ کوواپس کیوں لیاگیا؟۔ تاہم دونوں نے اپنافیصلہ برقراررکھا اور چینائی کو کوئی اضافی گیند نہیں ملی۔ ریپلے کو واضح طور پر نظراندازکیاگیاتھاکہ بین اسٹوکس کی گیند نوبال ہی تھی۔کپتان مہندرسنگھ دھونی کا میدان میں آنا اورامپائروں سے بحث کرنے کے واقعہ پرکرکٹ شائقین ناراضگی کااظہارکررہے ہیں۔ وہیں دوسری جانب بی سی سی آئی نے آئی پی ایل قوانین کی خلاف ورزی کرنے پرمہندرسنگھ دھونی کے خلاف کارروائی کی ہے اوران پرمیچ فیس کاپچاس فیصد جرمانہ عائد کیاہے۔سوشل میڈیا پردھونی اورامپائروں کے درمیان بحث کا ویڈیو وائرل ہوگیاہے اور کرکٹ شائقین نے کہا کہ انہیں ایم ایس دھونی سے یہ امید نہیں تھی۔ اس میچ میں راجستھان رائلس کے خلاف چینائی سوپرکنگس کو آخری گیند پر3 رنزکی ضرورت تھی اورسننٹنر نے چھکا لگاکرٹیم کوجیت دلائی۔