امن کے قیام کیلئے کوشش ہر فرد کی ذمہ داری

کولم پلی میں عرس تقریب، سوامی اچالا پروانہ سرگرو کا خطاب

نارائن پیٹ۔/9مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) عرس حضرت سید شاہ جلال حسینیؒ کولم پلی کے موقع پر موضع کولم پلی میں 9واں سروادھرما سمیلن کا انعقاد عمل میںلایا گیا۔ 539ویں عرس کے موقع پر منعقدہ اس سروادھرما سمیلن کی صدارت مولانا سید محمد محمدالحسینی سجادہ نشین گوگی نے کی۔ مختلف مذاہب کی نمائندہ شخصیتیں شانتی ویر مہا سوامی دھرما پیٹھا پتی، اچالا پری پورنا سرگرو ودیانندا، گرویادا سوامی جی نے شرکت کی۔ سوامی اچالا پری پروانہ سرگرو ( رائچور ) نے تقریر میں بتایا کہ ملک میں امن وامان کے قیام کیلئے ہر فرد کو کوشش کرنی ہوگی۔ تمام مذاہب نے انسانوں کی خدمت کو خداکی خدمت قرار دیا ہے۔ تمام مذاہب انسانیت کی تعلیم دیتے ہیں۔ مسٹر وٹھل راؤ سابق رکن پارلیمان نے کہا کہ تمام مذاہب نے انسانوںکی خدمت کو خدا کی خدمت قرار دیا ہے۔ تمام مذاہب انسانیت کی تعلیم دیتے ہیں ۔ مسٹر وٹھل راو سابق رکن پارلیمان نے کہا کہ تمام مذاہب انسان کو صحیح راستہ دکھاتے ہیں۔ مذہب کے نام پر لوگوں کے درمیان تفریق پیدا کرنا عقلمندوں کا کام نہیں ہے۔ کولم پلی میں مسلسل 9سال سے تمام مذاہب کے افراد کو جمع کرکے انسانیت کا پیغام پہنچانے کے عمل کی انہوں نے ستائش کی۔ مسٹر جتیندر ریڈی سابق رکن پارلیمنٹ نے امن و امان کے قیام کیلئے مذہبی شخصیات کے رول کی سراہنا کی۔سید شاہ جلال حسینی سجادہ نشین نے مذہبی تعلیمات پر عمل پیر ا ہونے کی تلقین کی۔ اس اجلاس میں کوآپریٹیو بینک چیرمین نظام پاشاہ، رام موہن ریڈی سابق رکن اسمبلی، جناب ربانی ضلع وقف کمیٹی چیرمین، وٹھل راؤ اریہ ٹی آر ایس ضلع صدر، ایس راجندر ریڈی تلگودیشم قائد، سرپنچ کولم پلی منیماں، منوہر ریڈی ریڈ کراس سوسائٹی ضلع صدر نے شرکت کی۔ منتظمین عبدالسلیم وکیل، امیر الدین وکیل، دستگیر پاشاہ، محمد فضل، عارف قادری نے مہمانوں کا استقبال کیا۔