امن کمیٹی اجلاس کا انعقاد

تانڈور۔ 3اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جاریہ ماہ 7/4سے مقامی بھدریشور مندر کا سالانہ جائزہ تقریب شروع ہوگی ۔ دفتر تحصیل میں امن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا ۔ شریمی اے ورشنی سب کلکٹر وقارآباد نے صدارت کی ۔ اجلاس میں گووند راؤ تحصیلدار تانڈور ‘ شریمتی وجئے لکشمی صدرنشین بلدیہ تانڈور اور دوسروں نے شرکت کی ۔ ٹمپل کمیٹی کے عہدیداروں نے جائزہ کے انتظامات کیلئے حکومت سے 20لاکھ روپئے کی اجرائی کی مانگ کی ۔ سب کلکٹر وقارآباد شریمتی آلگو ورشنی آئی اے ایس نے ہوگی پور موضع میں سرکاری زمین میں غیرقانونی طور پر کانکنی کرنے والوں سے جرمانہ وصول کریں اور زائد لوڈ لادنے والی لاریوں سے جرمانہ وصول کر کے اس رقم کو جائزہ کے انتظامات میںلگائیں ۔ سرکاری عہدیداروں نے سب کلکٹر کی اس منطق پر خاموشی اختیار کرلی ۔