مہادیوپور /23 مارچ ( شیخ نذیرالدین ) تلنگانہ ریاستی حکومت ریاست بھر میں لاء اینڈ آرڈر کو کامیابی کے ساتھ انجام دے رہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار وزیر داخلہ این نرسمہا ریڈی نے بروز اتوار ریاستی سرحدی علاقہ مہادیو پور منڈل میں تعمیر کردہ پولیس اسٹیشن کی افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی کیا ۔ وہ ہیلی کاپٹر کے ذریعہ حیدرآباد سے مہادیوپور موضع کے قریب ہیلی پیاڈ پر پہونچے بعد ازاں پولیس اسٹیشن پہونچکر پولیس اسٹیشن کا افتتاح کیا ۔ بعد ازاں پولیس اسٹیشن میں منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ حکومت نے تمام منڈلوں میں موجود پولیس اسٹیشن کو پانچ سو ساٹھ گاڑیوں کو فراہم کیا گیا ۔ اس کے علاوہ شہر میں 1600 کروڑ روپئے منظوری کی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ پولیس ملازمین کو دیگر ملازمین کی طرح ایک دن کی تعطیل کی تجویز ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو پولیس اسٹیشن اور پولیس سے ڈرنے اور گھبرنے کی ضرورت نہیں وہ خود آکر اپنی شکایت درج کریں اور انہیں پولیس اپنے دوست کی طرح استقبال کرے گی اور ان کے مشکل کو حل کرنے کی کوشش کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ جو وزیر اعلی چندر شیکھر راؤ کے وعدے کے مطابق دلت طبقوں میں 3 ایکڑ اراضی کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم میناریٹیوں کیلئے جو بارہ فیصد رزرویشن کا وعدہ کیا تھا جو آج اس وعدے کو نبھاکر مسلمانوں کو رجسٹریشن کی فراہمی کیلئے کمیٹی تشکیل دی گئی ہے کہ عنقریب کمیٹی مرکز سے رابطے کے بعد جو ٹاملناڈو اور کیرالا میں جس طریقے سے مسلم اقلیتوں کو رجسٹریشن دیا جارہا ہے ۔ اسی طرح ریاستی تلنگانہ میں بھی رجسٹریشن کو عمل میں لایا جائے گا ۔ ڈی جی پی اوراگ شرما نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہروں میں ہی نہیں بلکہ تلنگانہ کے ہر موضع اور ہر منڈلوں میں لینڈ آرڈر کو بخوبی انجام دینے کیلئے پولیس اپنی جانب سے ممکنہ کوشش کرے گی ۔ اس کے علاوہ اس پروگرام میں موجودہ چیرمین سوامی گوڈ نے اپنے خطاب میں کہا کہ عوام سے انہیں کوئی پولیس اور پولیس اسٹیشن سے دوری اختیار کرنے کی ضرورت نہیں ۔ وہ بے خوف آکر اپنی شکایت اور اپنی شکل کو عہدیداروں تک اطلاع پہونچاکر امن و سکون کے زندگی سبر کریں ۔ ضلع پریشد چیرمین تولااما نے اپنے خطاب میں کہا کہ پولیس کو حقیقت میں عوام کے ساتھ ایک دوست اور ایک رشتہ دار جیسی نرناؤ کرنا ضروری ہے تاکہ عوام پولیس ایک بری نظر دیکھنے پر مجبور نہ ہو ۔ انہوں نے کہا کہ پولیس علاقے میں موجودہ نوجوان نسل کو غلط راستے پر جانے سے روکتے ہوئے انہیں حقیقی زندگی گذارنے کیلئے مشورہ دے رہیں ہیں ۔ اس پروگرام میں موجودہ ضلع ایس پی شیوا کمار نے اس علاقے کا مزید گفگو کی اور انہوں نے بتایا کہ اس علاقے میں 2003 میں پہلا پولیس ملازمین پر حملہ ہوا ۔ جس میں انہوں نے کہا کہ اس علاقہ میں اب تک نکسلواری حملوں میں 48 پولیس ملازمین ہلاک ہوئے گئے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس علاقے میں نکسلواریوں کے حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کے ارکان خاندان کو محکمہ پولیس اور حکومت کی جانب سے زرعی اراضی کے علاوہ محکمہ پولیس میں ملازمت کیلئے بھی سہولت فراہم کی گئی ہے ۔ اس پروگرام میں رکن اسمبلی منتھنی مدھوکر نے پروگرام کی صدر کی حیثیت سے مہمانوں کا استقبال کیا ۔ وزیر داخلہ نرسمہا ریڈی پولیس اسٹیشن افتتاح کے بعد پولیس نے انہیں سلامی دی ۔ بعد ازاں ۔۔۔۔۔۔۔ نے مہادیوپور منڈل میں موجودہ کالیشورم کو پہونچکر وہاں پر موجودہ گوداوری میں آنے والے ۔۔۔۔۔۔۔۔ میں منعقد ہونے والے گوداوری پشکرال کے سبب گوداوری کے پاس بھکتوں کیلئے فارہم کئے جانے والے باتھ روم کا معائنہ کیا ۔ اس موقع پر چیرمین سوامی گوڈ ، ڈی جی پی انوراک شرما ضلع پریشد چیرمین توالاما رکن اسمبلی منتھنی مدھو کر آئی جی ڈی آئی جی ، ایس پی ، ڈی ایس پی گوداوری کھنی OSD کے علاوہ منتھنی ڈیویژن کے ایم پی ٹی سی ZPTC اور سرپنچ موجود تھے ۔