امن و امان کی برقراری کیلئے سیکٹورل مجسٹریٹ کی نامزدگی

بیدر۔29اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع بیدر میں تہوار کے دوران امن و امان کی برقراری کیلئے مقصد کے تحت سیکٹورل مجسٹریٹ کی نامزدگی کی گئی ہے ۔ شہر بیدر کے علاوہ دورے تعلقہ جات میں سیکٹورل مجسٹریٹ 28اگست سے 8ستمبر 2014ء تک کام کریں گے ۔ ڈپٹی کمشنر اور ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ بیدر نے سیکٹورل مجسٹریٹ نامزد کر کے احکامات جاری کئے ہیں ۔ جگدیش کے نائیک کمشنر بلدیہ بیدر کو بیدر ٹاؤن پولیس اسٹیشن حدود میں ‘ ڈاکٹر پوتراجی ٹی جوائنٹ ڈائرکٹر زراعت بیدر کو نیوٹاؤن پولیس اسٹیشن حدود میں ‘ راجو ڈانگے ایگزیکٹیو انجنیئر بی ڈبلیو ڈی بیدر کو مارکٹ پولیس اسٹیشن حدود میں ‘ ملیکارجن باؤگے ڈسٹرکٹ ہارٹیکلچرل آفیسر کو گاندھی گنج پولیس اسٹیشن حدود میں اشوک وڈ گاؤں ‘ ڈسٹرکٹ ٹریژری آفیسر بیدر کو بیدر رورل سرکل کا سیکٹورل مجسٹریٹ نامزد کیا گیا ہے ۔ علاوہ ازیں بھالکی ٹاؤن پولیس اسٹیشن حدود میں پاٹل پنڈت اسسٹنٹ ایکزیکٹیو انجنیئر ‘ ڈاکٹر شری ہری اسسٹنٹ ڈائرکٹر وٹرنری بھالکی کو بھالکی رورل سرکل حدود میں ‘ ہمنا آباد تعلقہ میں اسسٹنٹ ڈائرکٹر وٹرنری ڈاکٹر گوئند بی ایچ کو ہمناآباد تعلقہ حدود میں سیکٹورل مجسٹریٹ نامزد کیا گیا ہے ۔ اسی طرح اوراد تعلقہ حدود میں شلیندر کلکرنی اسسٹنٹ ڈائرکٹر وٹرنری اور بسواکلیان ٹاؤن پولیس اسٹیشن حدود میں چن شٹی وشواناتھ اسسٹنٹ ڈائرکٹر اگریکلچر بسواکلیان اور بسواکلیان دروٹی سرکل حدود میں اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجنیئر اشوک تلواڑے کو سیکٹورل مجسٹریٹ نامزد کیا گیاہے ۔