کریم نگر /26 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ریاست میں عدلیہ اور پولیس کا نظام درست اور مستحکم ہونا چاہئے ۔ کریم نگر رکن پارلیمنٹ ونود کمار نے یہ بات کہی ۔ وہ یہاں ایل ایم ڈی پولیس اسٹیشن کے تحت تماپور سی آئی دفتر کی عمارت کا آر بالکشن رکن اسمبلی ماناکنڈور زیڈ پی چیرپرسن تلااما کریم نگر ایم ایل اے گنگولا کملاکر اور ضلع ایس پی شیوا کمار کے ساتھ مل کر افتتاح کیا اور خطاب میں کہا کہ پولیس کو سڑک حادثات کے انسداد کیلئے کوشش کرنی چاہئے اور پرامن ماحول کی برقراری ، امن و امان کیلئے جرائم کا سدباب ضروری ہے ۔ جرم کا ارتکاب ہونے پر سزا یقینی ملے گی ۔ اس کا یقین ہوجائے تو کوئی بھی شخص جرم کرنے سے پہلے ضرور غور کرے گا ۔ فی الحال پولیس عوام میں گھل مل کر مسائل کی یکسوئی کی کوشش کر رہی ہے ۔ یہ ایک اچھی کیفیت ہے لیکن مجرموں کو سزا کا خوف ہونا چاہئے ۔ پولیس اور عدلیہ کا اس طرح انتظام ضروری ہے ۔ تبھی جرائم میں کمی ہوگی ۔ اے ایس پی جناردھن ریڈی آر ڈی او چندرا شیکھر ، ڈی ایس پی راما راؤ ، زیڈ پی ٹی سی ، او یم گولاپدما سرپنچ مانگی موریا وغیرہ شریک تھے ۔ اس موقع پر ونود کمار ایک سوال کے جواب میں کہا کہ 45 سال ہوجائیں گے تو کانسٹیبل کی ترقی ہونے کے برابر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی کی 25 سال ملازمت ہوچکی ہو اور ترقی نہ ملی ہوتو میرے علم میں لایا جائے ۔ اس کا جائزہ لیا جائے گا۔ ضلع میں 200 حادثاتی مقامات کی نشاندہی کرلی گئی ہے ۔ ایس پی شیوا کمار نے واقف کروایا ۔ پولیس کی جانب سے 40 مقامات پر احتیاطی انتظامات کئے گئے ہیں ۔ ماباقی 15 دنوں میں دیگر مقامات پر بھی حفاظتی اقدامات عمل میں لائے جائیں گے ۔ پولیس میں 16 سے 18 فیصد تک اے آر سیول میں مخلوعہ جائیدادوں میں سینیاریٹی ضابطہ کی اجرائی عمل میں لائی جارہی ہے ۔