امن و امان کی برقراری حکومت کی اولین ترجیح

سدی پیٹ میں منعقدہ اجلاس سے ریاستی وزیر ٹی ہریش راؤ کا خطاب

سدی پیٹ ۔ 30 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جرائم کی روک تھام اور امن و امان کی برقراری کیلئے ٹی آرایس کی اولین ترجیح ہے ۔ ان خیالات کا اظہار ریاستی وزیر بھاری آبپاشی ٹی ہریش راؤ نے سدی پیٹ پولیس کمشنر دفتر میں کمانڈ اینڈ کنٹرول اور ریاپیڈ کتاب عاپ کے افتتاح کے بعد اجلاس سے مخاطب ہوتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ سابق حکومتوں میں عوام کی حفاظت کے لئے اور نظم و ضبط کی برقراری میں محکمہ پولیس کو کسی بھی قسم کا تعاون نہیں کیا گیا ۔ لیکن چیف منسٹر کے چندرشیکھرراؤ اقتدار سنبھالتے ہی محکمہ پولیس کو عصری سہولتوں سے لیس کروایا ۔ جس کی وجہ سے پولیس ملازمین کو نظم و ضبط امن و امان کی برقراری میں آسانی ہو رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ریاپیڈکامیاب کی سہولت سے اچانک رونما ہونے والے حادثات پر فوری قابو پایا جاسکتا ہے ۔ کیونکہ کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر میں عاپ کے ذریعہ شہر کی صورتحال کا لمحہ بہ لمحہ جائز لیا جاتا ہے اور مقام حادثہ اور مجرمانہ حرکت کی فوری اطلاع مل جاتی ہے اور متاثرین کی مدد کی جاسکتی ہے اور خاص کر حادثات کی اموات کو بھی روکا جاسکتا ہے ۔ ٹریفک نظام بھی مجرمین پر کڑی نظر رکھی جاسکتی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ سدی پیٹ شہر میں ایک کروڑ 58 لاکھ روپئے کی لاگت سے مختلف سڑکوں ‘ مذہبی مقامات ‘ مساجد ‘ منادر اور دواخانے اور عوامی مقامات پر 850 سی سی کیمرے نصب کئے گئے ہیںاور ان کیمروں کو کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر سے جوڑا گیا ہے ۔ ہریش راؤ نے کہاکہ پولیس ملازمین کے مسائل کی یکسوئی کے لئے تیقن دیا ۔ ہریش راؤ نے بتایا کہ چند ہی دنوں میں 10 ہزار پولیس ملازمین کی بھرتی کی جائیگی تاکہ نظم و ضبط میں مزید بہتریاں لائی جاسکے ۔ انہوں نے کہاکہ تلنگانہ ریاست کی پولیس کی خدمات ملک بھر میں مثالی ہیں ۔ اس موقعہ پر ڈی آئی جی نظام آباد رینج شیواشنکر ریڈی ‘ پولیس کمشنر شیوا کمار اور صدرنشین بلدیہ راجہ نرسو پولیس کے عہدیدار اور دیگر موجود تھے ۔ بعدازاں ہریش راؤ نے سدی پیٹ میں منی ٹینک بنڈ پر لیک پولیس نظام کا افتتاح کیا تاکہ منی ٹینک بنڈ پر سیر و تفریح کے لئے آنے والوں کی حفاظ کی جاسکے ۔ ہریش راؤ نے لیک پولیس کو سیکل اور جاکیٹ فراہم کیا اور سبز جھنڈی بتایا ۔ سیکل سوار لیک پولیس کا آغاز کیا ۔ لیک پولیس منی ٹینک بنڈ پر چکر لگاتے ہوئے کڑی نظر رکھتی ہے ۔