امن و امان سے ہی سماجی ترقی

کریم نگر ۔29مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) پُرامن ماحول پر بھی عام سماجی ترقی کا دارومدار ہے ۔ ریاستی وزیر فینانس و سیول سپلائیز ایٹالہ راجندر نے یہاں ضلع پولیس ہیڈ کوارٹر احاطہ میں آنجہانی جان ولسن یادگار تھیٹر میں نکسلائٹس سے متاثرہ خاندانوں کی مالی امداد کے دوران ان خیالات کا اظہار کیا ۔ ضلع میں 1979ء سے اب تک نکسلائٹس کے تشدد آمیز سرگرمیوں ‘ قتل و غارت گری کی وجہ سے 381 افراد بشمول پولیس ملازمین کی موت ہوچکیہے ۔ 23متاثرہ خاندانوں کو فی کس پانچ لاکھ روپئے کے حساب سے لواحقین کو امداد کی منظوری عمل میں آئی ۔ 120افراد کو مالی امداد کیلئے مکتوب روانہ کئے گئے تھے ‘ اس طرح ریاست تلنگانہ میں کریم نگر جیسے مقام پر ہے ۔