امن میں خلل ڈالنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ، ریما راجیشوری

محبوب نگر /16 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) پولیس سوشیل میڈیا پر کڑی نظر رکھی ہوئی ہے اور سوشیل میڈیا کے ذریعہ امن میں خلل ڈالنے والوں کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے گی ۔ یہ انتباہ ضلع ایس پی ریما راجیشوری نے صحافیوں سے بات چیت کے دوران کیا ۔ انہوں نے واضح کیا کہ سوشیل میڈیا پر غیر ضروری الزامات کسی کی دل آزاری ، مذہبی منافرت پر مبنی ایس ایم ایس ، ویڈیوز بھجوانے والوں کو کسی بھی صورت میں بخشا نہیں جائے گا ۔ انہوں نے والدین سے کہا کہ انتخابی انتظامات کیلئے بی سی ایف اور دیگر فورس آرہی ہیں اور ضلع کے دیہاتوں میں بھی حساس مقامات پر پولیس خصوصی نظر رکھی ہوئے ہے ۔ عصری ٹکنالوجی کو بھی استعمال کیا جارہا ہے ۔ پولیس عوامی مقامات پر تنقیح کر رہی ہے ۔ انہوں نے عوام سے افواہوں پر توجہ نہ دینے اور پولیس سے تعاون کی اپیل کی ہے ۔