قندھار ۔ 23 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) قندھار طالبان نے اپنے سیاسی دفتر واقع قطر کے نئے سربراہ کا تقرر کیا ہے۔ طالبان کے ذرائع کے بموجب اس تقرر کا مقصد حکومت افغانستان کے ساتھ امن مذاکرات میں سیاسی سربراہ کی شرکت ہے، سابق مخالف سوویٹ جنگجو شیر محمد عباس استانکزئی کو نیا سربراہ اور عبدالسلام حنفی کو ان کا نائب مقرر کیا گیا ہے۔ یہ تقررات طالبان کے قائد ملا اختر منصور نے کئے ہیں۔ استانکزئی طالبان کے سینئر قائد ہیں جو قبل ازیں افغانستان کے نائب وزیر صحت طالبان حکومت کے دوران رہ چکے ہیں۔ ذرائع کے بموجب طالبان بھی امن مذاکرات کی تائید میں ہیں۔ اسی وجہ سے انہوں نے اپنے سیاسی سربراہ کا تقرر کیا ہے۔