حیدرآباد /26 جولائی ( سیاست نیوز ) شہر کے نواحی علاقہ نارسنگی میں کرنسی تبدیلی کی آڑ میں 2 افراد کو لوٹ لیا گیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 30 ہزار امریکی ڈالر کو انڈین کرنسی میں تبدیل کرنے کی کوشش کے دوران دو افراد لوٹ لئے گئے جعفر اور مقبول نامی دو افراد جو شہران پتھرگٹی پر برقعہ کا کاروبار کرتے ہیں ۔ انہیں ایک اجنبی فون کال موصول ہوا جس میں خواہش کی گئی کہ انہیں 30 ہزار روپئے ا مریکی ڈالر کی شکل میں چاہئے ۔ اس بات پر دونوں علاقوں نارسنگی پہونچ گئے اور جیسے ہی انہوں نے ان اجنبی افراد کو 30 ہزار امریکی ڈالر کی رقم حوالے کیا ۔ بدلے میں انہیں نقلی کرنسی حوالے کی گئی ۔ اس بات کے استفسار پر تینوں نے انہیں دھمکایا اور فرار ہوگئے ۔ ذرائع کے مطابق تین لیٹروں نے جعفر اور مقبول کو بندوق دکھاکر دھمکیاں دیں ۔ تاہم پولیس نے فائرنگ اور اس بات کی توثق نہیں کی ۔ پولیس نارسنگی نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔