امریکی پابندیاں اور دھمکیاں کچھ نہیں بگاڑ سکتیں : وزیر خارجہ ایران 

انقرہ : ترکی کے وزیر خارجہ مولود چاؤش نے کہا کہ انہوں نے امریکی ہم منصب مائیک پومپیو کو بتایا کہ دھمکیاں اور پابندیاں ہمارے لئے کوئی معنی نہیں رکھتے ہیں ۔

چاؤش اوگلو نے سنگا پور میں مائیک پومپیو سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم پہلے دن سے یہ بات کہتے آرہے ہیں کہ پابندیاں او ردھمکیاں ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں ۔دھمکی آمیز بیانات نہ ماضی میں کامیاب ہوئے ہیں نہ آئندہ ہو ں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے بار بار واضح کیا ہے کہ ترکی کو پابندیوں کے ذریعہ نہ ڈرایا جائے ۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات میں شام میں ادلب ، منبج او ردیگر کشیدہ علاقوں کے بارے میں بات چیت ہوئی ہے ۔