امریکی صدر کے ہاتھ پر مرزا پور میں بنی گھڑی دیکھنا راہول کی خواہش

مرزا پور (یو پی )۔ 6 ۔ مئی (سیاست ڈاٹ کام) نائب صدر کانگریس راہول گاندھی کی خواہش ہے کہ وہ امریکی صدر کو ’’میڈ اِن مرزا پور‘‘ کے ٹیاگ والی دستی گھڑی لگائے دیکھیں۔ گاندھی خاندان کے سپوت نے کہا کہ وہ قومی شاہراہوں پر مینوفیکچرنگ کے مراکز کو فروغ دینا چاہتے ہیں تاکہ جب کوئی امریکی صدر اپنی گھڑی پر نظر ڈالیں تو اس پر کندہ الفاظ ایسے ہونے چاہئے ’’ میڈ اِن مرزا پور‘‘ ۔ کانگریس لیڈر یہاں اپنے پارٹی امیدوار کیلئے رائے دہندوں کو راغب کرنے انتخابی جلسہ سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک اور اس ریاست کے نوجوانوں کے ٹیلنٹ کو تو امریکی صدر تک تسلیم کرتے ہیں۔ راہول نے کہا کہ امریکی صدر کو بھی یو پی کے نوجوانوں کی طاقت کا علم ہے۔