بغداد ۔ /18 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) عراق کے سابق حکمراں صدام حسین کو معزول کرنے والی طاقتوں نے ان کی قیمتی اشیاء کو حاصل کیا تھا ۔ اب ان اشیاء کی نمائش کی جارہی ہے ۔ صدام حسین کی ایک موٹر کار امریکہ کے شوروم میں شایقین کی دلچسپی کا محور بن گئی ۔ امریکی ویب سائیٹ نے اس کی تصویر جاری کردی ۔ یہ 1958 ء کی ’’بینٹلے‘‘ کار ہے ۔ اس کے اصل مالک نے جنہیں اکجنابی کہا جاتا تھا صدام حسین کو گاڑی فروخت کرنے سے منع کردیا تھا ۔