امریکی خاتون ٹیچر کی ہلاکت، یو اے ای کی خاتون کیخلاف مقدمہ

ابوظہبی۔ 2 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) متحدہ عرب امارات کی ایک خاتون کو دسمبر میں ایک امریکی خاتون ٹیچر کی ہلاکت اور ابوظہبی اپارٹمنٹ بلڈنگ کے رہنے والے کئی افراد کو ہلاک کرنے کی کوشش کے الزامات کے تحت کل امارات کی وفاقی عدالت میں پیش کردیا گیا۔ ملزمہ پر جزیرہ الریم کے ایک شاپنگ مال میں ایک 47 سالہ امریکی خاتون البویا ایان کو چاقو گھونپ کر ہلاک کرنے کے الزامات عائد کئے گئے ہیں۔ سکیورٹی عہدیداروں نے کہا کہ کہ علاء بدر عبداللہ نے اس مہلک حملے کے بعد ایک مصری نژاد امریکی ڈاکٹر کو اپارٹمنٹ کے باہر دیسی ساختہ دھماکو مواد بھی رکھا تھا۔اس پر ایک فرضی نام کے ساتھ انٹرنیٹ کھاتہ کھولتے ہوئے دہشت گرد گروپوں کے نظریات عام کرنے کا الزام بھی ہے۔ امارات کی اس خاتون پر یہ جانتے ہوئے بھی کہ اس کی طرف سے دی جانے والی رقومات دہشت گرد سرگرمیوں کیلئے استعمال کی جائیں گی، اس نے ایک دہشت گرد تنظیم کو فنڈ بھی دیا تھا۔