امریکی اوپن چمپین اوساکا زخمی ،ہانگ کانگ اوپن سے باہر

ہانگ کانگ۔ 7 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) ہانگ کانگ اوپن کے آرگنائزر کے مطابق امریکی اوپن چمپین ناؤمی اوساکا اپنی پیٹھ کی اِنجری کے سبب ہانگ کانگ اوپن سے باہر ہوگئیں تاکہ وہ اِنجری سے جلد ابھر سکے۔ جاپانی کھلاڑی اوساکا ہفتہ کو چائنا اوپن کے سیمی فائنل میں انیستا سیجا سیواستوا کے ساتھ کھیلتے ہوئے شکست کھا گئی تھیں۔ اس شکست کے بعد اوساکا نے جو 16 اکتوبر کو اپنی عمر کے 21 سال مکمل کرلے گی، کہا کہ کوئی خاص بات نہیں ہے، سوائے تھکن کے اور ہوسکتا ہے کہ وہ ہانگ کانگ اوپن جس کی شروعات پیر سے ہونے والی ہے، حصہ نہیں لے سکے گی۔ عالمی نمبر 6 کھلاڑی نے مزید کہا کہ وہ ہفتہ بھر پیٹھ میں درد کے ساتھ کھیلتی رہی ہیں اور ڈاکٹرس نے ان کو مشورہ دیا کہ اِنجری کے سبب مزید درد نہ پیدا ہوجائے، ان کو مکمل آرام کی ضرورت ہے۔ ایک کھلاڑی جو ہانگ کانگ اوپن میں حصہ لینے کیلئے پوری طرح تیار ہے، وہ ہے چین کا وانگ کیانگ، چائنا اوپن کے سیمی فائنل میں وانگ کو عالمی نمبر 2 کھلاڑی کارولین وزنیائی نے 6-1،6-3 سے شکست دی تھی، اپنی ران میں زخم ہونے کے باوجود ہانگ کانگ اوپن میں حصہ لے رہے ہیں۔