منسک ۔14 نومبر(سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے 17 سال بعد فیڈ کپ اپنے نام کر لیا۔ فاتح ٹیم نے فیصلہ کن مقابلے میں بیلاروس کو 3-2 سے شکست دی۔ فیصلہ کن ڈبلز مقابلے میں امریکہ کی کوکو وینڈے ویگھے اور شیلبی راجرز نے بیلاروس کی رینا سبالینکا اور الیگزینڈرا ساسنووچ کو 6-3 اور 7-6 سے شکست دے کرخطاب اپنے نام کیا۔